ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، گردوارہ کرتارپور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …