وزیراعظم عمران خان نے اچانک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اچانک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزراء سمیت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت شریک ہو گی، اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ، ملک کی سیاسی و اقتصادی صورت حال پر بات ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں اب تک کی پیشرفت پر بھی مشاورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …