اوبر نے 3ارب 10 کروڑ ڈالرکے عوض “کریم” کوحاصل کرلیاہے

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) اوبر نے 3ارب 10 کروڑ ڈالرکے عوض “کریم” کوحاصل کرلیاہے جس کے نتیجے میں کریم نیٹ ورکس ایف زیڈ ایل ایل سی اپنے برانڈ کو محفوظ رکھتے ہوئے اوبر کا مکمل ملکیتی اور ماتحت ادارہ بن گیاہے۔کریم کے سی ای او مدثر شیخا کریم کاروبارمیں رہنمائی جاری رکھیں گے جو اوبر کے 3 نمائندوں اورکریم سے 2 نمائندوں پر مشتمل بورڈ کو رپورٹ کرے گا۔ کریم اور اوبر اپنی علاقائی خدمات اور آزادنہ طور پر برانڈز کو چلائیں گے۔طے شدہ معاہدے کے تحت اوبر نے مشرق وسطی میں کریم کے نقل و حمل اورادائیگی کے کاروبار حاصل کیے ہیں جس میں مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی مارکیٹیں شامل ہیں۔

پاکستان، قطر اور مراکش میں ریگولیٹری منظوری کا عمل جاری ہے اور جب تک ذمے دار قانونی حکام سے منظوری حاصل نہیں ہوجاتی تب تک ان علاقوں میں یہ لین دین نہیں ہو گا۔
اوبر کے سی ای او دارا خسروشاہی نے کہا کہ وہ کریم سے بھی زیادہ جدت دیکھنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں پلیٹ فارم ڈرائیورز اورسواروں کو مشرقی وسطی میں اپنی سروسز کو بڑھا سکیں گے۔

کریم کے سی ای او مدثر شیخا نے کہا کہ آج کریم کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہواہے۔ ہم نے مشرق وسطی کے زیادہ تر لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے سفر تقریبا ایک دہائی قبل شروع کیا تھا۔ اوبر کے ساتھ شامل ہونے سے خطے کی روزمرہ کی زندگی کو مزید آسان اور بہتر بنانے میں ہمارے وڑن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کریم اور اوبر کو نئی بلندیوں پرپہچانے کیلیے متحرک ہیں،دونوں کمپنیوں کوتوقع ہے کہ مکمل حصول سے پیش کردہ خدمات کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اسی طرح، ڈرائیوروں اور رائڈرز کے لئے سفر میں اضافے، بہتر خدمات کی فراہمی اور بہتر معاشی مواقع کے ساتھ ساتھ اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے آمدنی میں اضافہ بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …