وزیراعظم عمران خان کو گیس کے اضافی بلوں کے معاملے پر رپورٹ پیش

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان کو گیس کے اضافی بلوں کے معاملے پر رپورٹ پیش کر دی گئی، کم گیس پریشر والے علاقوں میں صارفین پر اضافی بلوں کی وجوہات بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی بلوں کی مد میں صارفین کو 513 ملین کی رقم واپس کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر گیس پریشر اور بلوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی ہدایت پر انتظامیہ کا ایکشن جاری ہے، گزشتہ سال فروری اور مارچ میں گیس صارفین کو 50 ملین واپس کیے گئے۔ مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …