اسد علی میمن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم لہرانے کیلئے پر عزم

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن نے 150 فٹ لمبا قومی پرچم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر لہرانے کا عزم ظاہر کر دیا۔پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے 150 فٹ لمبا قومی پرچم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر لہراؤں گا، قومی پرچم کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی جڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا کا بلند ترین مقام اکنگوا 24 ہزار فٹ اونچا ہے، اسدعلی واحد پاکستانی ہوں گے جو یہ بلند ترین چوٹی سر بھی کریں گے، اسدعلی ارجنٹائن میں لہرانے سے پہلے پرچم مزارقائد لیکر پہنچ گئے۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن کے مطابق 4 جنوری کو اپنی منزل کے جانب روانگی کیلئے پر عزم ہوں، چوٹی سر کرنے میں 21 دن لگیں گے جبکہ ہوائیں چلنے کی صورت میں درجہ حرارت منفی 40 تک ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم میں 10 لاکھ روپے کے مساوی اخراجات میں سندھ حکومت نے3 لاکھ روپے کی اعانت کی ہے۔یاد رہے کہ اسد علی میمن نے 23 اگست 2019 کو روس کے جنوب میں جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے میں برف سے ڈھکی یورپ کی سب سے اونچی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …