وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مسودہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قیمتوں میں کنٹرول ، حکومتی اقدامات اور فیصلوں سے متعلق بات ہو گی۔ عمران خان حکومتی بیانیہ سے آگاہ کریں گے،

وزیر اعظم نئے سال میں حکومتی اہداف اور ترجیحات سے بھی آگاہ کریں گے۔ عمران خان نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …