عدنان سمیع بھارت میں معین اختر کو یاد کرنے لگے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)عدنان سمیع بھارت میں معین اختر کو یاد کرنے لگے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع بھارت میں معین اختر کو یاد کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں معین اختر کی تصویریں شیئر کیں ۔معین اختر کے معروف شو کی ایک تصویر میم کی صورت اختیار کر گئی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ایک عزیز بھائی، باصلاحیت شخصیت پیارے معین اختر کو میں بہت یاد کرتا ہوں۔‘

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے معین اختر کو شہرہ آفاق برطانوی اداکار و کامیڈین پیٹر سیلر سے ملاتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب میں پیٹر سیلر تھے تو مشرق میں معین اختر تھے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے معین اختر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …