ادویات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی کیمسٹ نہیں کر سکتے ” محمد اختر صدر پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن

ملتان (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختر نے تحریری بیان میں کہا کے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ھوا میں رھے گا کیونکہ اربوں روپے کی ادویات جو مارکیٹ میں موجود ہیں

وہ انہیں نرخوں پر فروخت ھونگی کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی از خود کیمسٹ نہیں کر سکتے اگر میڈیکل سٹور یا فارمیسی والے از خود کٹنگ نہیں کر سکتے وہ اس لئیے کے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت جرم ھے فارماسیوٹیکل کمپنیاں یا ڈسٹری بیوٹرز قیمتوں میں کمی یا اضافے کا سٹاک تبدیل نہیں کرتے جس سے ادویات کی کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ھوتا یوں

یہ اعلان ھوا میں رھے گا اور عوام لٹتے رہیں گے اس سے پہلے بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے %15 تک قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جبکہ ملی بھگت سے %300 تک اضافہ کر دیا گیا جس پر چیرمین نیب وزیراعظم پاکستان نے انکوائری کا حکم دیا لیکن کچھ نہ ھو سکا جو اس بات کی دلیل ھے تین سو تک اضافہ ملی بھگت سے کیا گیا اس کے برعکس دو تین بار متعدد ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ھوا

جبکہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت کی وجہ سے بہت ساری ادویات نایاب رہتی ہیں یا تو بلیک میں فروخت ھوتی ہیں یا ملتی ہی نہیں جس پر چھوٹے سٹوروں پر تو کارروائی کی جاتی ھے مگر ان مگر مچھوں کو کوئی ھاتھ نہیں ڈالتا جس سے چھوٹے کیمسٹوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فارما کے شعبے کو مکمل طور شتر بے مہار چھوڑ دیا گیا ھے

کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں غربت مہنگائی بے روزگاری کی ماری عوام علاج معالجے سے محروم ھو چکی اب تو ھم صرف چیف جسٹس آف پاکستان سے ہی مطالبہ کریں گے اس بارے میں از خود نوٹس لیکر ایسے لوگوں کیخلاف کاروائی کریں جو لوگ دولت کی ھوس میں انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …