ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں کہ عمران خان سیاست دان نہیں،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں کہ عمران خان سیاست دان نہیں، سیاست دان اور سماجی کارکن بننا الگ ہے،سماجی کارکن کا تعلق انسانیت سے ہوتاہے،عمران خان نے دکھی انسانیت کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا، شوکت خانم غریت اورمستحق مریضوں کیلئے امیدکی کرن ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹس کوکے خلاف کھڑے ہونے سے رکاوٹیں آتی ہیں،تحریک انصاف ملک میں ہیلتھ ریفارمز لاناچاہتی ہے،عمران خان ناممکن کو ممکن بنا کر ایوان میں آئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کاتعارف اسلامی فلاحی ریاست ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں روزگاریا کاروبار کیلئے نہیں آئی، ڈاکٹر انسانیت کے ساتھ گہرائی سے جڑے رہتے ہیں،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کےخلاف نہیں،دکھ ہوتاہے جب سرمایہ داراپنے بچوں کیلئے سیٹیں خریدتے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیکل تعلیم کے اخراجات کم از کم ایک کروڑ روپے ہیں،لوگ ڈاکٹر بننے کے بعد پیسے بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں،ایساکرنے سے ڈاکٹراورمریض کاتعلق کمزورپڑجاتا ہے،معاشرتی تنزلی کے شکار میڈیکل کے شعبے کو تبدیل کرنا ہے ،وزیراعظم میڈیکل شعبے میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …