کیا آپ کافی کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) کیا آپ کافی کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ اگر آپ حفظان صحت کے عین مطابق کھانا نہیں کھایا اور آپ کو وزن بڑھ جانے کا خطرہ ہو تو صرف چار کپ کافی پینے سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

چوہوں پر کیے جانے والے ایک تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ روزانہ 4 کپ کافی پیئں گے تو آپ اضافی وزن بڑھنے کے خطرے سے محفوظ رہیں گے۔محققین نے دریافت کیا کہ کافی موجود کیفین انسان کے خون میں بھی فیٹ پیدا ہونے کی اوسط رفتار کو کم کر دیتا ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں کو بڑی مقدا میں فیٹ اور شوگر والے کھانے کے ساتھ 4 کپ کافی کے تناسب سے کافی دی گئی۔چوہوں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ایک گروپ کو کافین دی گئی جبکہ ایک گروپ کو اس کے بغیر رکھا گیا۔

محققین نے اخذ کیا کہ جس گروپ کو کافین دی گئی ان کے خون میں 16 فیصد کم فیٹ شامل ہوا ہے۔سائنسدانوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کافین اس جینیاتی حرکت کو کم کردیا ہے جو وزن بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف الینوئس کے محققین نے کہا کہ ان مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ میٹ ٹی اور کیفین کو وزن گھٹانے والا ایجنٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس تحقیق کو انسانوں کی مناسبت سے لیا جائے تو اس کی مدد سے کیفین کو موٹاپے سے روکنے کی حکمت عملی اور میٹابولزم سے متعلق خرابیوں کو سمجھا جاسکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیفین کے استعمال سے انسانی صحت پر اضافی فیٹ اور ہائی شوگر کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔مذکورہ تحقیق دی جنرل آف فنکشن فوڈز میں شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …