مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب، پی ایم اے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلی تھے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے ٘مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی تھے، انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔

پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، سلامی بھی پیش کی۔ گارڈز میں خواتین کے دستے بھی شامل تھے، پروقار تقریب میں قومی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے، اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب میں بانی پاکستان کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …