وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟وٹامن سی سے بھر پورکھٹے میٹھے پھل بے حد پسند کیے جاتے ہیں ، ہر کسی کا پسندیدہ پھل کینو موسم سرما میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں وٹامن سی سمیت دیگر بے شمار وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں ، اسی لیے اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں ، مگر اس کی زیادتی آپ کو مشکلات سے دو چار کر سکتی ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق وٹامن سی انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہے ، اس کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جبکہ زخموں کو بھی جلد بھرنے میں مدد ملتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 گرام کینو میں 2.53 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ایک بالغ انسان کے لیے 65 سے 90 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اس مقدار سے تجاوز کرنے سے بہت سی دوسری مشکلات جنم لے سکتی ہیں جیسے کہ نظام ہاضمہ کی کمزوری، جسم میںآئرن کی زیادتی، الٹی کی شکایت ، سر درد ، نیند کی کمی ، سینے کا جلنا اور ڈائیریا شامل ہیں۔

وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟
ماہرین غذائیت کے وٹامن سی کی زیادتی سے گردوں میں پتھری بننے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ، وٹامن سی کی زیادتی ہوتو یہ جسم سے ’ اوکزیلیٹ‘ (oxalate)کی شکل اختیار کر کے خارج ہو جاتا ہے ، مگر کبھی کبھی یہی اوکزیلیٹ وٹامن سی کی اضافی مقدار ہونے کے سبب دوسر ےمنرلز کے ساتھ مل کر ایک کرسٹل کی شکل اختیار کر لیتے ہیںجس سے گردوں میں پتھری بن جاتی ہے ۔

وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟
وٹامن سی کی اضافی مقدار جسم میں محفوظ نہیں رہتی بلکہ یہ وقتاً فوقتاً جسم سے خارج ہوتی رہتی ہے ، وٹامن کی مقدار اگر اضافی ہو جائے تو کچھ مقدار جسم کے پٹھے استعمال کر لیتے ہیں جبکہ باقی سارا وٹامن سی خارج ہو جاتا ہے اور اس سے نظامِ ہاضم کی کارکردگی بھی بگڑ سکتی ہے ۔

وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟
وٹامن سی جسم میں آئرن کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ، وٹامن سی کا زیادہ استعمال جسم میںآئرن کی ضرورت سے زیادہ افزائش کا سبب بنتا ہے ، جس سے جگر، دل ، اپینڈیکس ، تھائیرائیڈ اور سینٹرل نروس سسٹم کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟
وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے لیموں ، کینو، اسٹرابیری، امرود، کیوی، بروکولی، پھول اور بند گوبھی، ہری مرچیں، پالک، ٹماٹر اور چکوترا بے حد مفید ذریعے ہیں ۔

وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟
وٹامن سی کے لیے سپلیمنٹس سے زیادہ پھلوں کا استعمال کرنا چاہئے۔سپلیمنٹس کے ذریعے وٹامن سی کی زیادتی کے خدشات بڑ ھ جاتے ہیں ۔ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر وٹامن سی کے سپلیمنٹس نہ استعمال کئے جائیں۔وٹامن سی کی زیادتی سے قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے جس سے دیگر بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …