ریشم نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)معروف ڈرامہ و فلم اداکارہ ریشم نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں، اِس بار بھی اداکارہ ریشم اپنی شادی سے متعلق خبروں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

گزشتہ دِنوں سے ریشم سے متعلق کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ریشم 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، یہ خبریں کچھ نجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے سامنے آئیں۔

دوسری جانب ریشم نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں ہر بار کی طرح اِس بار بھی افواہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …