قائداعظم ڈے اور کرسمس کےحوالے سے پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں اجلاس

قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر شہر کے پارکوں کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کےحوالے سے پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں اجلاس

(میڈیا92نیوز/سبط اعوان سے)
اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان ، ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر مدثر اعجاز،  تمام ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر پی ایچ اے ، تمام پروجیکٹ ڈائریکٹرز  نے شرکت کی۔

ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کا کہنا تھا کہ کرسمس تہوار پر شہریان لاہور کو تمام سہولیات سے آراستہ پارکوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. پارکوں میں شہریوں کیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارکوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام معاملات کو مکمل مانیٹر کیا جائے گا۔ پارکوں میں سیکورٹی کے حوالے سے پولیس انتظامیہ کے ساتھ مسلسل کوارڈی نیشن میں ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ 25 دسمبر کو شہر کے پارکوں میں غیر متعلقہ افراد ریڑھی بان ، چھابڑی فروش و غیرہ کا داخلہ بند ہے. ‎قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر پارکوں میں سیکورٹی کے بعد صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

کوآرڈینیشن ڈائریکٹرشہر کے تمام پارکوں میں کینٹینز پر پرائس کنٹرول اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ پارکوں میں لگے تمام جھولوں کی فزیکل چیکنگ کی جائے تاکہ کسی ناخوش گوار واقع سے بچا جا سکے۔ پارکوں میں تعینات سکیورٹی عملے کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ ‎پارکوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کیلئے واک تھروگیٹ پر سیکورٹی مرد وخواتین اہلکار میٹل ڈیٹیکٹر سے متحرک رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …