مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے: بابر اعوان

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) تحری انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے بیمار لندن جا کر صحت مند ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف نے نوازشریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی کی کوئی حلیم دیگ میں نہیں، مشرف کیس میں حکومت آئینی راستہ اختیار کرے گی۔ مناسب سمجھا گیا تو حکومت مشرف کیس پر عدالت جا سکتی ہے۔ اداروں کے تصادم کے بارے میں کوئی نہ سوچے اداروں میں تصادم کے خدشے کو پیرا 66 سے جوڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ تھا سزا یافتہ شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی تاہم نوازشریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی گئی، ای سی ایل کے قوانین 1980 میں بنائے گئے تھے، 2010 میں تبدیلی کی گئی۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالا دستی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کرے، مودی سرکار مسلم اقلیت کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے، نریندر مودی نے کشمیر پر لاک ڈاون کے ذریعے حملہ کیا۔ اس کا حملہ بھارت کے طول و عرض میں پھیل چکا ہے، بھارت کا فالز فلیگ کا ڈرامہ پھر ناکام ہوا، وہ جب بھی پاکستان کی جانب دیکھے گا منہ کی کھانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …