ریونیو سٹاف نے جعلی الاٹمنٹ ثابت ھونے کے بعد حکومت کے نام ضبط کی جانے والی سرکاری اراضی دوبارہ بیچ ڈالی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن )لاھور ائیرپورٹ کے گردنواح وفاقی حکومت کی ملکیتی 242 کنال سے زائد اراضی جعلسازی سے بچنے کا انکشاف، منظرعام پر آگیا ڈایوئن ھومز کے مالک امجد عزیز کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا ۔تحصیل کینٹ کے پٹوار سرکل چوئنگ خورد کیر میں تعینات رھنے والے ریونیو سٹاف نے جعلی الاٹمنٹ ثابت ھونے کے بعد حکومت کے نام ضبط کی جانے والی سرکاری اراضی دوبارہ بیچ ڈالی ۔سردار خضر حیات نامی شخص کی درخواست پر تحقیقات کے دروان تمام جعلسازی عیاں ھوگی ۔وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی بچنے والے تاحال سرکاری نوکریوں کے مزے لے رھے ھیں محکمہ مال کے تمام انتظامی افسران بھی اس جعلسازی کے واقعہ سے لاعلم نظر آئے ۔پٹواری تاج ، پٹواری عبدالحمید ، تحصیلدار مجاھد ضیا سمیت دیگر ریونیو سٹاف بھی سرکاری اراضی بیچ بیچ کر اپنے مفادات پوڑے کرتا رہا۔کیر خورد کیراں پٹوار سرکل میں تعینات سابق ریونیو سٹاف انتقالات نمبری 4506-6810-6811-1388-1656- 1660-1661-1734-2424-اور2495 سمیت 234-235-236-237-238-239 پر رقبہ فروخت کرتے نظر آئے جو کے غیرقانونی اور اختیارات سے تجاویز تھا۔میڈیا 92 نیوز نے اربوں روپے مالیت کی انہتائی قمیتی وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی کی بندر بانٹ اور جعلسازی کے ثبوت حاصل کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …