پاؤں سے بدبو آنے کی وجہ اور اس سے نجات پانے کے طریقے

جرمنی (میڈیا92نیوز آن لائن) ہم میں سے بہت سے لوگوں کے پاؤں سے بدبو آتی ہے، بالخصوص وہ لوگ جو روزانہ بند جوتے پہنتے ہیں انہیں اکثر اس کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماہرینِ طب کے مطابق اس کیفیت کو بیماری میں شمار کیا جاتا ہے، یہ ایک ناگوار احساس ہوتا ہے جس میں پاؤں سے بدبو آتی ہے۔

سب سے پہلے ہم یہ بتائیں گے کہ پاؤں سے بدبو آنے کی بیماری کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟سائنسی اصطلاح میں پاؤں سے بدبو آنے کی بیماری کو ’بروموڈوسس‘ کہتے ہیں، یہ بیماری پاؤں میں آنے والے پسینے کی وجہ سے جراثیم کے جنم لینے سے ہوتی ہے۔

پاؤں میں پسینہ آنے کی وجہ سے جراثیم کی افزائش ہوتی ہے جو بدبو کا باعث بنتی ہے۔دوسری جانب ایتھلیٹ یا وہ لوگ جن کے دن کا زیادہ تر وقت بند جوتے پہن کر گزرتا ہے ہے ان کے پاؤں میں فنگل انفیکشن ہونے کا تعلق بھی ’بروموڈوسس‘ سے ہی ہے۔

پاؤں میں بدبو آنے کی وجہ تو آپ نے جان لی ہے! اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسے اس بیماری کو ختم کیا جائے، تو آپ سب کو اس بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بروموڈوسس کا علاج بے حد آسان، جلدی اور سستا ہے۔

پاؤں سے بدبو ختم کرنے کے لیے یہ آسان گھریلو ٹوٹکے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اگر اسے مستقل مزاجی سے کیا جائے گا تو ہی آپ اس بیماری سے چھٹکارا پا سکیں گے۔

1۔ پاؤں کی صفائی
روزانہ پاؤں کو اچھی طرح صابن اور برش کی مدد سے رگڑ کر دھوئیں، پاؤں دھونے کا سب سے بہترین وقت صبح یا شام ہے، پاؤں کو اچھی طرح دھونے کے بعد سب سے اہم مرحلہ یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح خشک کریں، پاؤں کی انگلیوں کے درمیانی حصے کو بھی اچھی طرح خشک کریں کیونکہ اگر پاؤں کا کوئی بھی حصہ گیلا رہ جائے گا تو وہاں جراثیم کی افزائش ہو سکتی ہے۔

2۔ ناخن تراشنہ اور انہیں صاف رکھنا
پاؤں سے بدبو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے ناخنوں کو مستقل مزاجی سے تراشیں اور صاف ستھرا رکھیں، جہاں آپ کے پاؤں کے ناخن بڑھنا شروع ہوئے وہیں جراثیم بھی پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں تو اس لیے ضروری ہے کہ انہیں کاٹ کر صاف ستھرا رکھیں۔

3۔ پاؤں کی پرانی جلد رگڑ کر صاف کرنا
پاؤں کی پرانی جلد جسے ’ڈیڈ اسکن‘ بھی کہا جاتا ہے آپ کو اسے ’فوٹ فائلر‘ کی مدد سے رگڑ کر اتارنا بہت ضروری ہے، ا س کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے پاؤں کی پرانی اور کھردری جلد پر پسینہ آتا ہے تو یہ جراثیم کی آماجگاہ بن جاتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہفتے میں ایک بار پاؤں کی پرانی جلد کو اچھی طرح صاف کیا جائے۔

4۔ روزانہ موزے تبدیل کرنا
پاؤں سے بدبو ختم کرنے کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ آپ موزے روزانہ بدل کر پہنیں، کیونکہ روزانہ پاؤں میں پسینہ آتا ہے تو اس لیے آپ کو اپنے موزے تبدیل کرنا نہایت ہی ضروری ہیں۔

5۔ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل صابن کا استعمال
مارکیٹ میں بہت سے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل صابن با آسانی مل جاتے ہیں، جن کے پاؤں سے بدبو آتی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ ان صابن کا استعمال کریں یہ اس کنڈیشن کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …