پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل نے اعزازی سفیر برائے علم مقرر کر دیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل نے اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا۔اس بات کا اعلان اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘برٹش کونسل کی جانب سے علم کا سفیر مقرر ہونے پر فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے’۔ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ برٹس کونسل کا مقصد ملک کے پسماندہ بچوں کو تعلیم کی مدد سے روشن مستقبل دینا ہے۔عمران اشرف کے مطابق وہ پُر امید ہیں کہ 2020 تک عالمی مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے ‘رانجھا رانجھا کردی’ نامی ڈرامے میں ‘بھولا’ کا کردار نبھایا تھا جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوا۔اس ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا کیونکہ بھولا کا کردار ایک ذہنی معذور شخص کا تھا اور عمران اشرف نے اسے بخوبی نبھایا تھا۔

اس کے علاوہ اس وقت بھی اداکار ‘کہیں دیپ جلے’ نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ نیلم منیر ‘ردا’ نام کا کردار نبھا رہی ہیں۔یاد رہے کہ نیلم منیر اور عمران اشرف اس سے قبل ‘دل موم کا دیا’ نامی ڈرامے میں بھی کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …