دو ہفتوں میں اوقاف کی 6ایکڑ 4کنال 12مرلے اراضی واگزار، اوقاف کی جائیدادوں کا تفصیلی آڈٹ کرایا جائیگا، صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) زونل ایڈمنسٹریٹرز کانفرنس کے اجلاس ناجائز قابضین سے رقبہ واگزار کروانے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر سٹیٹ عامر احمد خان نے بتایا کہ اب تک 695ایکڑ 10کنال 12مرلہ رقبہ واگزار کروایا جا چکا ہے۔

جس میں سے گزشتہ دو ہفتوں میں 6ایکڑ 4کنال12مرلے رقبہ واگزار کروایا گیا ہے۔ اس کی مالیت 3کروڑ 32لاکھ روپے ہے۔ جس پر صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف نے مشترکہ طور پر اجلاس میں موجود جملہ ناظمین اوقاف پنجاب کو از سر نو ناجائزقابضین سے قبضہ واگزار کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کروانے کے لئے پلان بھی تشکیل دے دیا گیا،

اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پر ناجائز قبضے چھڑانے اور عوامی استعمال میں لانے کے لئے ضروری قانون سازی اور موثر پالیسی وضع کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اقواف کی 10ہزار ایکڑ اراضی رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تاکہ اوقاف کی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے شفاف طریقے سے لیز پر دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …