اداکارہ منشا پاشا کا جبران ناصر کیساتھ منگنی کرنے کافیصلہ

(میڈیا92نیوز آن لائن)اداکارہ منشا پاشا نے سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کچھ دنوں قبل گردش کرنے والی خبر کی اب تصدیق ہوگئی ہے کہ اداکارہ منشا پاشا، جبران ناصر کے ساتھ منگنی کر رہی ہیں۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ یہ جوڑی 22 دسمبر کو منگنی ہوگی جبکہ منگنی کی تقریب کا ایک دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔
منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ فلم وینکورانٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …