پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)

لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کا دورانیہ پانچ سے 7سیکنڈ تھا تاہم اس کی شدت بہت زیادہ تھی ۔یورپین زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن میں دو سو کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔

تفصیلات کے پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ، شہری کلمہ طیبہ کا ور د کرتے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ، لوئر اپر دیر ، آزاد کشمیر ، کوٹلی ، گلگت بلتستان ، چترال ، راولپنڈی، ہنگو، مردان ، رینالہ خرد، شب قدر ، مری ، ساہیوال، ننکانہ، پسرور ، ڈسکہ، جہلم ، حافظ آباد، شیخوپورہ، لکی مروت، بٹگرام سمیت دیگر کئی شہروں محسوس کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …