خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

(میڈیا92نیوز آن لائن) خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ پولیو وائرس سے متاثرہ ایک بچے کا تعلق ٹانک سے ہے۔ آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیسز لکی مروت میں سامنے آئے، رواں سال لکی مروت میں پولیس کیسز کی تعداد 27 ہو گئی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بنوں ہے جہاں اب تک پولیو کے 24 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ای او سی کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں اب تک پولیو کے 79 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لوئردیر میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …