انجلین ملک کی فلم میں انٹری، ہالی وڈ میں جلوے بکھیریں گی

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا، انہیں ہالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کی آفر ملی جس کو انہوں نے قبول کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلین ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، اداکاری کرناہی بہتر ہے اور جلد ہالی وڈ کی فلم میں اپنی صلاحیتوں کااظہار کرتے ہوئے نظر آؤں گی۔

اداکارہ نے فلم کے نام کے بارے میں کہا کہ یہ ابھی خفیہ ہے اور کچھ پابندیوں کی وجہ سے دیگر تفصیلات بھی نہیں بتا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …