‘کسی فالز فلیگ آپریشن یا حملے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی افواج تیار ہیں’شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی فالز فلیگ آپریشن یا حملے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی افواج تیار ہیں، حملہ آور ہونے کی کوشش پر مناسب جواب دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان، کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا شہریت بل پر آسام کی وزیراعلیٰ نے احتجاج کی خود قیادت کی، بل مذہبی آزادی کی سوچ کے برعکس، بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے صدر سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا، ساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی، 4 اقدامات پر صدر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی، ایل اوسی پر 5 جگہ سے باڑ کاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں ؟ کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے ؟ اس پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، 300 کے قریب نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمارے خط کی بنیاد پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے اس مسئلے کو دوسری مرتبہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …