سیکرٹری  ہاؤسنگ ندیم محبوب کا پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک کا دورہ

سیکرٹری  ہاؤسنگ ندیم محبوب کا پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک کا دورہ

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)

سیکرٹری  ہاؤسنگ ندیم محبوب کی زیر صدارت پی ایچ اے کے سابقہ اور جاری پروجیکٹس کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا. اجلاس میں  ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کام کے حوالے سے ندیم محبوب کو  تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز ، ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے  عثمان غنی ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے عامر ابراہیم ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اظہر سلہریا ،سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

سیکرٹری  ہاؤسنگ ندیم محبوب کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے لاہور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق  گرین اینڈ کلین مہم کے تحت باغوں کے شہر کو سرسبز اور شاداب بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پارکوں کی جگہ پر بننے والی تجاوزات اور غیر قانونی فنگشنز پر کارروائی احسن اقدام ہے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ پی ایچ اے شہر میں تمام پارکوں کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اقدامات کر رہا ہے۔ شجرکاری مہم میں پونے دو لاکھ سے زائد لگائے گئے پودوں اور درختوں کی نگداشت کا کام جاری ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز اور شاداب شہر  پی ایچ اے لاہور کا ٹارگیٹ ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …