پارکوں پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائیں گے، ڈی جی پی ایچ اے مظفرخان

پارکوں پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائیں گے، ڈی جی پی ایچ اے مظفرخان

پارکوں اور گرین بیلٹس پر غیر قانونی پروگرامات کے انعقاد پر پی ایچ اے قانونی کاروائی کرے گا، ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان

لاہور (میڈٰیا92نیوز/سبط اعوان سے)
ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ شہر بھر کے پارکوں پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائیں گے۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر غیر قانونی پروگرامات کے انعقاد پر پی ایچ اے قانونی کاروائی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی پارک ہیڈ کواٹر پی ایچ اے کے آل ڈائریکٹرز کے اجلاس میں احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے اجلاس میں آل ڈائریکٹرز کوشہر کے تمام پارکوں کے اطراف میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے 8 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز شہر بھر کے پارکوں کی جگہ پر بننے والی تجاوزات کا خاتمہ کرکے تحریری رپورٹ 8 دن میں جمع کروایں گے۔

اس موقع پر آل ڈائریکٹرز پی ایچ اے سمیت تمام افسران نے ڈی جی پی ایچ اے کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ازجلد احکامات پر عمل درآمد ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …