مدیحہ شاہ سخت سردی کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں مصروف

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) اداکارہ مدیحہ شاہ شدید سردی کے باوجود فلم ’’رنگ عشقے دا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فنکار کیلئے سردی، گرمی، بارش یا طوفان کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اپنی کمٹمنٹ پوری کرنی ہوتی ہے۔ انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سردی میں لوگ اپنے کمروں میں ہیٹر اور شدید گرمی میں ائیر کنڈیشنڈ چلا کر بیٹھے ہوتے ہیں لیکن فنکار موسم کی پرواہ کئے بغیر اپنی کمٹمنٹ پوری کر رہا ہوتا ہے۔

مدیحہ شاہ فلم ’’رنگ عشقے دا ‘‘میں نئے ہیرو علی عباس کیساتھ کام کررہی ہیں جس کے ڈائریکٹر پرویز کلیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …