یو این او میں ملکی نمائندگی پر فخر محسوس کر تی ہوں: ماہرہ خان

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ملکی نمائندگی کیلئے منسلک ہونے پر ہر فنکار کو بہت خوشی اور اعتماد ملتا ہے، یہ عمل خواتین کے خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا مثبت پیغام ہے، میری زندگی کا سفر آسان تھا اور صرف ایک ہی چیز جس نے مجھے حوصلہ دیا وہ میرا اعتماد ہے جس کے تحت میں اس مقام پر ہوں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سفیر کے طور پر ملکی نمائندگی پر فخر محسوس کر تی ہوں۔ فلم و ٹی وی ڈرامے میری شناحت ضرور ہیں اس سے زیادہ پہچان برانڈ ز کی تشہیری مہم بنادیتی ہے انہوں نے کہا کہ نئے سال اپنے فینز کو سرپرائز دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …