آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر فلار ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7کروڑ روپے جرمانہ

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر فلار ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7کروڑ روپے جرمانہ فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت کے ساتھ پیداوار کی مقدار کو بھی فکس کیا گیا،آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فلار ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت کے ساتھ پیداوار کی مقدار کو بھی فکس کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے مطابق فلار ایسوسی ایشن نے حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کے لیے اپنا پلیٹ فارم ایسوسی ایشن کے ممبران کو فراہم کیاجو کہ کمپیٹیشن ایکٹ کی شق 4 کی خلاف ورزی ہے۔

سی سی پی نے کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان فلارز ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …