لاہور: سبزی منڈی میں آلو، پیاز کی قیمتوں میں استحکام، پالک اور مولی سستی سبزیوں میں شامل

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور کی سبزی مارکیٹ میں قیمتیں ٹھہر سی گئیں، ٹماٹر کی قیمت چار روز ایک ہی سطح پر رک گئی، سندھ کے ٹماٹر نے مارکیٹ کو سہارا دے دیا۔ آلو، پیاز کی قیمت میں استحکام ہے اور ساگ، پالک اور مولی سستی سبزیوں میں شمار ہونے لگیں۔

سبزی مارکیٹ میں قیمتیں برقرار، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 120 روپے کلو مقرر ہو گئی، گزشتہ تین روز سے ٹماٹر کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، مارکیٹ میں ٹماٹر 140 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔

آلو ایک روپے کمی سے ریٹ لسٹ میں 39 روپے کلو ہو گیا، مارکیٹ میں آلو 50 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پیاز ایک روپے اضافے سے سرکاری ریٹ لسٹ میں 61 روپے کل اور مارکیٹ میں 70 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ ساگ اور پالک 30 جبکہ مولی 20 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گاجر کی قیمت 50 روپے کلو تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …