2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں گے: ظفر مرزا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہےکہ 2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی غیر ذمہ داری نظر آئی تو سخت ایکشن لیں گے، 2020 میں ہم پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کو روک پائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ 2022 کے آخر تک پولیو ختم کر چکے ہوں گے یا اس کے قریب ہوں گے جب کہ 2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …