وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازعات ختم اور تنائو کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان خطہ اور دنیا کے امن کے لئے تمام کوششوںمیں مدد فراہم کرتا رہے گا۔جبکہ سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے اور اس سعودی ٹیم کو جلد پاکستان بھیجنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز ہونے والے دورہ سعود ی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگا ہ کیا۔ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیاد ت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا ۔ وزیر اعظم نے دورے کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت ، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کوسیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن و استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازعات ختم کرنے اور تنائو کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ اور دنیا کے امن کے لئے تمام کوششوںمیں مدد فراہم کرتا رہے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا رواں برس فروری میں ہونے والا دورہ پاکستان انتہائی اہم رہا۔سرمایاکاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی پاکستان کوآرڈینیشن کونسل کے قیام نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا۔ آئندہ سال کونسل کے اجلاس میں کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے او آئی سی میں فعال کردار ادا کرنے اور حمائت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے اور اس سعودی ٹیم کو جلد پاکستان بھیجنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2018کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ دونوں ممالک کی قیادت تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے پر عزم ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو ریاض ایئرپورٹ پر الودعی کہا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …