شوبز انڈسٹری کوچھوڑنا میراحتمی فیصلہ ہے اور کبھی بھی واپسی نہیں ہوگی۔ نرگس

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) معروف اداکارہ نرگس رواں برس شوبز چھوڑنے والی تیسری شخصیت ہیں، وہ اپنے اس فیصلے پرقائم اور بہت خوش ہیں ۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شوبز انڈسٹری کوچھوڑنا میراحتمی فیصلہ ہے اور کبھی بھی واپسی نہیں ہوگی ۔

انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وجہ تو بیان نہیں کی تاہم ان کا کہناتھاکہ وہ بہت خوش اور مطمئن ہیں اورفلاحی کاموں میں حصہ لیں گی ۔نرگس رواں سال شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی تیسری پاکستانی شخصیت ہیں، اِن سے قبل رابی پیرزادہ نے شوبزچھوڑنے کا اعلان کیا جبکہ حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری چھوڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …