پی آئی سی میں او پی ڈی، ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند، مریض پریشان

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) پی آئی سی میں او پی ڈی اور ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیو گرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں، پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں جبکہ ایمرجنسی فعال ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو کھول دیا گیا ہے، ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا، ایمرجنسی کے بعد دیگر سروسز کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …