سٹاک مارکیٹ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 516 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، تجارت کے دوران 516 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر، 516 پوائنٹس کے اضافہ سےسٹاک مارکیٹ 41 ہزار30 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگی، 7 فروری کو سٹاک مارکیٹ 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معاشی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشیت کے بارے مثبت رپورٹس کے بعد سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ممکن ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم پہلے ہی مثبت ریویو دی چکی ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو شیڈول ہے جس کے دوران پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری متوقع ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی ایک ارب 300 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے جس کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …