افغان امن مذاکرات پر پیشرفت کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی: پاکستان

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل پر پیشرفت کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہو گی۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی گئی، سیکریٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کو یکسر مسترد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 132 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور وادی میں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں۔ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے شہریت کے متنازع بل کے حوالے سے کہا کہ لوک سبھا کی قانون سازی تمام انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے، پاکستان اس قانون سازی کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

افغانستان میں امن کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذکرات کے دوبارہ آغاز پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن افغان امن پر پیشرفت کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہو گی۔نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی راؤ کا نام امریکا کی بلیک لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا راؤ انوار کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا اس پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …