محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے مزید بارش کی پیش گوئی

(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ بارش کے باعث سموگ کا زور بھی ٹوٹنے لگا، ائیر کوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیا ۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ہوا کی رفتار3کلو میٹر فی گھنٹہ ،نمی کا تناسب 86 فیصد رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 11، زیادہ سے زیادہ 14ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

واضح رہے شہر میں رات گئے سے وقفے وقفے سے رم جھم جاری ہے ۔بوندا باندی سے سرد موسم نے بھی اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا۔ خنک ہواؤں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئند ہ 24 گھنٹے مزید بارش کی پیش گوئی کردی

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …