اسرائیل میں اکثریتی اتحاد کے قیام میں ناکامی، رواں سال تیسرے انتخابات کا اعلان

تل ابیب(میڈیا92نیوزآن لائن): اسرائیل میں اکثریتی اتحاد قائم نہ ہونے کی وجہ سے ایک سال میں تیسرے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔
اسرائیل میں منتخب سیاسی رہنما اکثریتی اتحاد تشکیل دینے کی ڈیڈ لائن سے قبل حکومت سازی کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، انہوں نے رواں سال تیسرے انتخابات کا اشارہ دیا تھا۔ رواں ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گینٹز میں سخت مقابلہ ہوا تھا تاہم الیکشن کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود دونوں رہنما حکومت سازی کا اعلان کرنے میں ناکام رہے تھے۔جس کے بعد تیسرے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات دو مارچ کو منعقد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …