ہربنس پورہ میں سرکاری جائیدادوں پر قابض لینڈ مافیا کے جاری کارروائیاں رک گئیں

لاہور(رپورٹ :ذیشان علی + میڈیا92نیوز آن لائن)ہربنس پورہ میں سرکاری جائیدادوں پر قابض لینڈ مافیا کے جاری کارروائیاں رک گئیں، سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر شاہ زیب کے جانے کے بعد کوئی آپریشن نہیں کروایا جا سکا۔سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر شاہ زیب کی تعیناتی کے دوران ہربنس پورہ میں سرکاری جائیدادوںپر قابض لینڈ مافیا 15سے زائد آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی جائیدادیں واہ گزار کروائی گئیں۔سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسین کے دور میں شروع ہونے والی انکوائریاں اور ہربنس پورہ کے ریونیو سٹاف کے خلاف جاری تحقیقات سرخ فیتے کی نظر ہو چکی ہے۔موجودہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد افغان نوٹس لیں ، ہربنس پورہ کے ریونیو سٹاف اور لینڈ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کو ریڈر حضرات نے سست روی کا شکار کرتے ہوئے ملزمان کو تحفظ دینے کی پریکٹس جاری کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …