زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے: بلاول بھٹو

(میڈیا92نیوزآن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا قومی احتساب بیورو (نیب) فریال تالپور کیس میں ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

سابق صدر کی ضمانت پر رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بھی آصف زرداری کی رہائی کے لیے دعائیں کی ہیں ان کے شکر گزار ہیں، آصف علی زرداری صاحب کا جلد علاج ہو گا۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نالائق اور نااہل حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ حال کر دیا ہے، زرداری صاحب شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …