گوجرانوالہ میں پہلی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں چاروں صوبے شریک

گوجرانوالہ(میڈیا92نیوز آن لائن) میں پہلی بار ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے شریک مرد وخواتین ریسلرز نے ٹانگوں اور بازوؤں کے زور سے حریف سے چھڑی چھیننے کے لیے داؤ پیچ آزمائے۔

گوجرانوالہ میں ہونے والی نیشنل ماس ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز چاروں صوبوں سمیت مختلف ریجن سے آئی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے کیا، ساتھ ہی کرغستان سے آئی ننھی لڑکی نے رقص کر کے سماں باند ھ دیا۔

مرد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے خوب زور آزمائی کرتے ہوئے اپنی مہارت اور جسمانی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے اور چھڑی چھیننے کے لیے خوب داؤ پیچ آزما ئے۔ مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے ایک دوسرے سے خوب زور آزمائی کی۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم نے 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ ماس ریسلنگ کا میدان مار لیا جب کہ پنجاب 2 میڈل کے ساتھ دوسری اور بہاولپور کی ٹیم ایک میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر سکی۔ ماس ریسلنگ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومت دوسرے کھیلوں کی طرح اس کھیل پر توجہ دے تو کھلاڑی انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …