پی آئی اے میں سگریٹ نوشی پر پہلی بار جرمانہ

راولپنڈی:(میڈیا92نیوزآن لائن)قومی ائیر لائن پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانہ عائد کرنے کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی فضائی تاریخ میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے رضا احسن نامی کو سگریٹ نوشی پر10ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔
مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا۔ طیارے میں دھواں پھیلنے پر عملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اور اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …