‘عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں’فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراؤ چل رہا ہے،

ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے، دوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے، ‏جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے، وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں،

سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں، کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کر دیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ‏لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں، پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواؤں کے سپرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …