شہر میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کردیا

(میڈیا 92 نیوز آن لائن)شہری ہوشیار ہوجائیں، سائیکل چوروں کے گینگ نے دن دیہاڑھے بچوں کی سائیکلیں چوری کرنا شروع کردیں، والدین پریشان ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق شہر میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا. چووں نے بچوں کو بھی معاف نہ کیا. لاہورکے معروف علاقہ سمن آباد میں رانا اکیڈمی کے باہر سے چور سائیکل چرا کر لے گیا. میڈیا نیوز کو موصول سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں چور اعتماد کے ساتھ سائیکل چوری کرکے لے گیا.

پولیس نے مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …