ہاﺅسنگ سکیموں کا سروے اور آڈٹ کرانے کا فیصلہ ، غیر قانونی تعمیرات کسی صورت قبول نہیں، محکمہ بلدیات

لوئر مال(میڈیا92نیوز آن لائن) سیکرٹری بلدیات پنجاب کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں ہاﺅسنگ سکیموں کا ز سر نو سروے کر لیا جائے گا۔ قانونی اور غیر قانونی سوسائیٹز کا آڈٹ ہو گا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ءمیں ڈویلپمنٹ ادارے کارپوریشنز کے تابع ہوں گے۔ اربن کیساتھ ساتھ رورل کا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

لاہور کے ماسٹر پلان کی تیاری، اربن پلاننگ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ءپر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ٹاﺅن ہال میں اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ہاﺅسنگ سکیموں کے متعلق سینکڑوں نہیں ہزاروں شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کمرشلائزیشن کا دائرہ کار وسیع کر کے سہل قانون بنایا جائیگا۔ غیر قانونی سکیموں میں پلاٹس کی حدود فروخت اور تعمیر کو قانون کے مطابق لانا ہو گا۔ ہاﺅسنگ سوسائٹی اور کمرشل جگہوں پر تعمیر سے قبل ہی غیر قانونی ہونے کی نشاندہی کی جائے گی۔

ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے مالکان خرید و فروخت کے لئے دفاتر میں آویزاں کریں گے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ 2019ءکا قانون 2020ءمیں کھل کر سامنے آئے گا۔ شہر کے ماڈل روڈ پر نقشہ جات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 246 پلازوں کی تعمیر پر سیکریٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور نقشہ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر انسپکشن محمود مسعود تمنا، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری، سردار نصیر اور رانا نوید اختر سمیت دیگر اضلاع، زون و ٹاﺅن کے پلانرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …