حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس، سبزیوں کی خریداری عام آدمی کی پہنچ سے باہر

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)
حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس، سبزیوں کی خریداری عام آدمی کی پہنچ سے باہر، ٹماٹر سرکاری نرخوں میں 15 روپے سستا لیکن مارکیٹ میں مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام مارکیٹ میں ٹماٹر 145 کے بجائے 180 روپے کلو بکنے لگا۔ آلو کی قیمت میں بھی 3 روپے فی کلو اضافہ۔ پیاز 70 روپے کے بجائے 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ اس حوالے سے شہریوں نے اتوار بازاروں کیساتھ عام مارکیٹ میں بھی ریٹ کم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …