اضافی ڈیوٹیوں میں مصروف محکمہ مال کے انتظامی افسران ریونیو سٹاف سے بنیادی، قانونی اور ضروری ذمہ داریوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئے

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی + میڈیا92نیوز آن لائن) اضافی ڈیوٹیوں میں مصروف محکمہ مال کے انتظامی افسران ریونیو سٹاف سے بنیادی، قانونی اور ضروری ذمہ داریوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئے جس کی وجہ خود محکمہ مال کے انتظامی عہدوں پر براجمان افسران کی لاعلمی نکلی ۔روزنامہ ”پاکستان“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارالحکومت محکمہ مال کے ریونیو سٹاف نے لینڈ ریونیو ایکٹ اور محکمہ مال کے قوانین کے مطابق ریونیو سٹاف کو دیئے جانے والے روزنامچہ کار گزاری کے تحت ریونیو سٹاف روزمرہ کے تمام حالات اور اپنے کئے گئے تمام کاموں کی تفصیلات روزنامچہ کار گزاری میں اندراج کرنے کا پابند ہے اور کتنی فردیں جاری کی گئیں کتنے انتقالات کا اندراج ہو، کتنی وراثت انتقالات کے بیان لئے گئے اور تصدیق کی گئی کون کون سے عدالتوں میں پیش ہوئے کون سا ریکارڈ پیش کیا گیا اور رات گئے تک کون سے ڈیوٹایں سر انجام دی یہ تمام تفصیلات بھی پٹواری صاحبان نے روزنامچہ میں تحریر کرنا ہوتی ہے مگر سالہ سال سے محکمہ مال کی انتظامی سٹیوں پر براجمان افسران کس اس قانون سے لاعلمی اور ضلعی انتظامیہ کی اضافی ڈیوٹیوں میں مصروفیت کے باعث عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا ہے جس سے بطور تمام اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی کمشنر لاہور اور کمشنر لاہور کو بھی فیلڈ کے اصل حقائق اور صورتحال بھی واضح نہیں ہو پا رہی ہے اگر ریونیو سٹاف اس قانون پر عملدرآمد کرتا ہے اور انتظامی افسران روزامچہ کارگزاری پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہو پائے ہیں تو اس سے بہت سارے مسائل کا بھی ازالہ ہو جائے گا اور انتظامی افسران بھی فیلڈ ریونیو سٹاف کی تمام بنیادی کاموں کا بھی جائزہ لیکر غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے ذرائع نے مزید آگاہ کیا ہے کہقانون اپنی جگہ پر موجود ہے مگر محکمہ ریونیو کے انتظامی افسران کو محکمہ ریونیو میں کام کرنے کی بجائے اضافی ذمہ داریوں میں الجھا دیا جاتا ہے جس سے محکمہ ریونیو کے قوانین اور تمام بنیادی کام بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ ریونیو سٹاف قوانین پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں روزنامہ ”پاکستان“ کی اس نشاندہی پر نوٹس لوں گا خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …