دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا لاکھوں ڈالرز میں فروخت

امریکہ(میڈیا92نیوز آن لائن)امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک آرٹ گیلری میں ’دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔یہ فن پارہ ایک اطالوی کامیڈین و آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کا تھا جو میامی آرٹ بیزل میں ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا۔

آرٹسٹ ماریزیو کی یہ کلیکشن 3 ایڈیشنز پر مشتمل تھی جس میں سے 2 ایڈیشن فروخت ہو چکے ہیں جب کہ اس ایڈیشن کا ایک پیس بچا ہوا ہے، اور یہ پیس 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آرٹ بیزل کے بانی ایمانیول پیروٹن کا اس پیس (دیوار پر ٹیپ سے چپکے ہوئے کیلے) کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس پیس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو بتاتا ہے کہ کیسے چیزیں دنیا کے گرد گھومتی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …