کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کو واقعی جوتا پڑا؟ گلوکار نے وضاحت کردی

(میڈیا92نیوزآن لائن) کیا گوجرانوالا میں کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کو واقعی میں جوتا پڑگیا؟ گلوکار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی ایک وڈیو سے متعلق وضاحت کر دی۔

ایک طنزیہ وڈیو پیغام کے ذریعے عاصم اظہر نے انکشاف کیا کہ پنڈال کی جانب سے ان پراچھالی گئی چیز جوتا نہیں، درحقیقت ایک ٹوپی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’جھوٹی خبریں پھیلانے والوں بس کردو‘۔

وڈیو پیغام میں عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ شائقین محبت کے اظہار کے لیے اکثر اسٹیج پر پرفارمرز کی جانب اپنی کوئی چیز اچھال دیتے ہیں۔ عاصم اظہر نے کہا کہ انہیں مداحوں سے کوئی گلہ نہیں، گلہ ہے تو جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …