تحصیل رائے ونڈ کے اسٹنٹ کمشنر عدنان بدر سے مافیا تنگ پڑگیا

لاہور(اپنے نمائندے سے )تحصیل رائے ونڈ کے اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر سے مافیا تنگ پڑگیا ، سست روی سے کام کرنے والے سٹاف کی شامت آگئی ، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی۔

تحصیل رائے ونڈ میں منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی کے خلاف کریک ڈوان کرتے ھوئے متعدد پوانئیٹ سیل کر دیا گے اور چار افراد گرفتار کر لیے ۔انسداد سموگ پر کاروائی کرتے ھوئے آٹھ بھٹوں کی انسپکشن کی گی دو مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے اور چار سے زائد بھٹے سیل کر دئیے ۔

اے سی رائے ونڈ عدنان بدر کا آر ایچ سی سنٹر کا دورہ ، ایمرجنسی ، لیبر روم ، ڈسپنسری کی چیکنگ واش روم کی صفائی اور مریضوں کو دی جانے والی سولیات کا بھی جائزہ لیا ۔رائے ونڈ تحصیل بلڈنگ میں واقع اراضی ریکارڈ سنٹر پاجیاں کا بھی سپرائز وزٹ کیا

زیر التو کیسز کا جائزہ لیا کھیوٹ مسائل کے 28 جبکہ انتقال جائیداد کی 82 کیسز سامنے آئے زیر التوا 25 انتقالات کی فوری تصدیق کیلے اے ڈی ایل آر کو احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …